باورچی خانے تک پہنچنے سے پہلے مصالحہ جات کیسے دکھتے ہیں؟

فوٹو: فائل

دنیا میں 100 سے زائد قسم کے مصالحوں کی کاشت کی جاتی ہے جن میں سے عموماً ہمارے باورچی خانے میں 30 سے زائد مصالحے موجود ہوتے ہیں جو ہمارے کھانوں کو ذائقے بخشتے ہیں۔

لیکن! ہم میں سے شاید بہت ہی کم لوگوں نے ان مصالحوں کو اصلی حالت (یعنی مارکیٹ میں ملنے سے قبل) میں دیکھا ہو۔

آج ہم آپ کو روز استعمال کیے جانے والے ان مصالحوں کے بارے میں بتائیں گے جو کہ مارکیٹ میں فروخت کیے جانے سے قبل اصل حالت میں کس طرح کے پائے جاتے ہیں۔

بڑی الائچی:

فوٹو: فائل

بڑی الائچی کا شمار مہنگے مصالحہ جات میں کیا جاتا ہے جسے مصالحوں کی ملکہ بھی کہا جاتا ہے، بڑی الائچی جب درختوں پر لگی ہوتی ہے تو اس کی ایک مخصوص اور کافی تیز خوشبو ہوتی ہے جسے بعد ازاں کاشت کر کے بڑے پیمانے پر سُکھا کر مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا جاتا ہے۔

جائفل:

فوٹو: فائل

جائفل کے خاص ذائقے سے تو ہم واقف ہی ہیں لیکن جائفل مارکیٹ میں فروخت کرنے سے قبل ایک آڑو نما شکل میں درخت پر لگا ہوتا ہے۔

جب یہ پھل سورج کی روشنی میں اچھی طرح خشک ہوجاتا ہے تو یہ پھٹ جاتا ہے اور اس کے اندر سے ایک ٹھوس چیز نکلتی ہے جو کہ جائفل ہوتی ہے، اور اس طرح اسے جمع کرلیا جاتا ہے۔

کالی مرچ:

فوٹو: فائل

کالی مرچ ایک لمبے درخت پر نمی اور معتدل گرمی میں اُگتی ہے، یہ کالی مرچ سفید پھول سے ایک گچھے نما انداز میں اُگتی ہے جس کا رنگ ہرا ہوتا ہے۔

زیرہ:

فوٹو: فائل

زیرہ ایک خاص قسم کے جامی رنگ کے پھول میں سے حاصل کیا جاتا ہے جسے جمع کرکے خشک اور اندھیرے والی جگہ پر رکھ کے کچھ وقت چھوڑ دیا جاتا ہے۔

بادیان پھول:

فوٹو: فائل

بادیان پھول اپنی منفرد خوشبو کی وجہ سے کھانے کا ذائقہ بڑھانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔

بادیان پھول کا بیج ہرے رنگ کا ہوتا ہے جو کہ پکنے کے بعد بادیان پھول کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔

لونگ:

فوٹو: فائل

لونگ دراصل ایک پودے کے پھول کی کلیوں کو سُکھا کر حاصل کی جاتی ہے جس کی ایک خاص خوشبو ہوتی ہے۔ ان پودوں کی کلیوں کو کھلنے سے پہلے ہی کاشت کیا جاتا ہے پھر ان سے لونگ حاصل کی جاتی ہے۔

تِل:

فوٹو: فائل

تِل کا استعمال ہم میٹھے سمیت مختلف کھانے کی چیزوں میں کرتے ہیں، یہ سفید تل مارکیٹ میں ملنے سے قبل پھلیوں کی شکل میں درختوں میں اُگتا ہے۔

یہ ایک پھلی 3 سے 5 سینٹی میٹر کی ہوتی ہے جس کے اندر تل جڑے ہوئے ہوتے ہیں۔

مزید خبریں :