دنیا
Time 18 نومبر ، 2019

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ کے بھائی انتقال کرگئے

شیخ سلطان بن زاید کے انتقال پر متحدہ عرب امارات میں تین روزہ سوگ کا اعلان ، پرچم بھی سرنگوں رہے گا— فوٹو:فائل

متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے بھائی اور سابق نائب وزیراعظم شیخ سلطان بن زاید انتقال کرگئے۔

متحدہ عرب امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے وام نیوز کے مطابق یو اے ای کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ خلیفہ کے بھائی کے انتقال پر عرب امارات میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

تین روزہ سوگ کے دوران متحدہ عرب امارات کا پرچم سرنگوں رہے گا۔

یو اے ای کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ راشد المکتوم نے شیخ سلطان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے النہیان خاندان سے تعزیت کی ہے۔

مزید خبریں :