دنیا
Time 21 نومبر ، 2019

کمپوٹر سسٹم میں خرابی، دنیا بھر میں برٹش ائیر ویز کی پروازیں متاثر

فوٹو: فائل

لندن: کمپیوٹر سسٹم میں خرابی کے باعث دنیا بھر میں برٹش ائیر ویز کی پروازیں متاثر ہو گئیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق گزشتہ 23 گھنٹوں کے دوران متعدد پروازیں منسوخ ہونے سے ہزاروں مسافر پریشانی کا شکار ہیں۔

میڑیا رپوٹس کے مطابق کمپیوٹر سسٹم میں خرابی کے باعث ہیتھرو اور گیٹ وک ائیر پورٹس پر ٹرانس اٹلانٹک پروازوں کی آمد سب سے زیادہ متاثر ہوئی۔

امریکا میں بھی برٹش ائیر ویز کے مسافر ائیر پورٹس پر پھنس کر رہ گئے اور حکام کی جانب سے معلومات نہ دیئے جانے کی شکایات کے انبار لگ گئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا سے آنے والی تمام پروازیں کم از کم 5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔

دوسری جانب برٹش ائیرویز کے حکام کا کہنا ہے کہ کمپیوٹر سسٹم میں خرابی دور کرنے کی کوششیں جاری ہیں اور جلد مسئلے کو دور کر دیں گے۔

مزید خبریں :