پاکستان
Time 22 نومبر ، 2019

لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز نے کور آف انجنیئرز کی کمان سنبھالی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رسالپور انجینئرز سینٹر کا دورہ کیا جس کے دوران لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز نے کور آف انجنیئرز کی کمان سنبھالی۔

تقریب میں سبکدوش ہونے والے کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل (ر)جاوید بخاری اور شہداء کے خاندانوں، پاک فوج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران نے بھی شرکت کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشنز میں کور آف انجنیئرز کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ قدرتی آفات اور قومی تعمیر نو میں کور آف انجینئرز کا کردار قابل تحسین ہے۔

مزید خبریں :