ٹوئٹر کاغیر فعال اکاؤنٹ بند کرنے کا فیصلہ

 ٹوئٹر کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ تمام اکاؤنٹس کو مٹادیا جائے گا جن کو گزشتہ 6 ماہ سے لاگ ان نہیں کیا گیا— فوٹو فائل

ٹوئٹر صارفین کو خبردار کیا جاتا ہے کہ اگر انہوں نے اپنا اکاؤنٹ گزشتہ 6 ماہ سے استعمال نہیں کیا تو وہ 11 دسمبر کے بعد بند کر دیا جائے گا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ ایسے تمام اکاؤنٹس کو ختم کر دیا جائے گا جن کو گزشتہ 6 ماہ سے لاگ ان نہیں کیا گیا، اُن صارفین کے اکاؤنٹس بھی شامل ہوں گے جو انتقال کر گئے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے یہ اقدام اپڈیٹ پرائیوسی پالیسی کے اٹھایا گیا ہے تاکہ ٹوئٹر کو مزید قابل اعتماد بنایا جائے اور غیر فعال اکاؤنٹس کو بند کر کے مائیکرو بلاگنگ سائٹ کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے۔

استعمال نہ ہونے والے اکاؤنٹس کو مٹانے سے متعلق ٹوئٹر کمپنی کی ترجمان کا کہنا ہے کہ 6 ماہ سے جو ٹوئٹر اکاؤنٹس استعمال نہیں کیے جا رہے انہیں ڈورمنٹ اکاؤنٹس کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔

خاتون ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈورمنٹ اکاؤنٹس کو ختم کرنے سے ٹوئٹر پر صارفین کا اعتماد مضبوط ہوگا اور وہ افراد جو اسے غیر اہم تصور کرتے ہیں انہیں اس کی اہمیت کا اندازہ ہو گا۔

ٹوئٹر ترجمان کے مطابق ڈورمنٹ اکاؤنٹس کو مٹانے کا عمل سب سے پہلے امریکا سے باہر صارفین سے شروع کیا جائے گا۔

ٹوئٹر کمپنی کے مطابق ڈورمنٹ اکاؤنٹس کو مٹانے سے قبل صارفین کو آئندہ ماہ 11 دسمبر تک کی مہلت دی گئی ہے تاکہ جو صارفین ٹوئٹر استعمال کرنے میں لاپرواہی کر رہے یا پھر جعلی اکاؤنٹس بنا کر انہیں استعمال نہیں کر رہے وہ ہوشیار ہو جائیں۔

علاوہ ازیں کمپنی کے مطابق 11 دسمبر سے ڈورمنٹ اکاؤنٹس کو ختم کرنے کا سلسسلہ شروع ہوگا مگر بعدازاں ایسے اکاؤنٹس پر بھی نظر ثانی کی جائے گی جو لاگ ِان تو ہوتے ہیں لیکن اس پر کوئی سرگرمی نہیں ہوتی۔

کمپنی حکام کا مزید کہنا ہے کہ یہ اقدام صارفین کو اپنے اکاؤنٹس ایکٹو رکھنے کے لیے مجبور کرے گا اور انہیں پرائیوسی پالیسی پر عمل کرنے پر آمادہ کرے گا۔

مزید خبریں :