دنیا
Time 27 نومبر ، 2019

ویڈیو — ٹیسلا سائبر ٹرک بمقابلہ فورڈ ایف 150: نتیجہ کیا رہا؟

— ویڈیو اسکرین گریب

ٹیسلا کے بانی ایلن مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا جدید ترین سائبر ٹرک جدت کے ساتھ ساتھ معروف کار ساز امریکی کمپنی فورڈ کے ٹرک ایف 150 سے طاقت کے لحاظ سے بھی برتر ہے۔

تاہم فورڈ نے ان کے اس دعوے پر اعتراض کرتے ہوئے اسے "سیب کا مقابلہ مالٹے" سے کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔

اگر ایلن مسک کی شیئر کی گئی ویڈیو کو دیکھیں تو یہ بات واضح نظر آتی ہے کہ بیٹریز پر چلنے والے سائبر ٹرک نے باآسانی فورڈ 150 کو طاقت کے لحاظ سے پیچھے چھوڑ دیا۔

اس ٹیسٹ کی ویڈیو دیکھیں:

ایلن مسک کے اس ٹوئٹ پر فورڈ کے نائب صدر سندیپ مدرا نے ایلن مسک کو چیلنج کیا کہ وہ اپنا ٹرک انہیں بھیجیں، وہ ان کے لیے ایپل ورسز ایپل یعنی ایک جیسی چیزوں کا ٹیسٹ کریں گے۔ 

اس کے ساتھ انہوں نے ایک آرٹیکل بھی شیئر کیا جس میں ایلن مسک کے دعوے پر سوالات اٹھائے گئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ یہ مقابلہ منصفانہ نہیں تھا۔

مذکورہ آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ ٹیسلا کا سائبر ٹرک فور ویل ڈرائیو یعنی چاروں ٹائروں کی طاقت سے چلتا ہے جب کہ اس کے مقابلے میں لایا گیا ٹرک فورڈ ایف 150 رئیر ویل ڈرائیو یعنی صرف پچھلے دو ٹائروں کی طاقت سے چلتا ہے اسی لیے اسے اس مقابلے میں شکست ہوئی۔

اس کے علاوہ مذکورہ خبر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قیمت کے لحاظ سے بھی مقابلے میں شامل کیا گیا ٹیسلا کا سائبر ٹرک 49 ہزار ڈالر کے لگ بھگ ہے جب کہ فورڈ ایف 150 کی قیمت 30 ہزار ڈالر ہے۔ انہی باتوں کو بنیاد بنا کر اس مقابلے کو "ایپل ورسز اورنج " یعنی سیب کا مقابلہ مالٹے کرنے کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔

اسی آرٹیکل کی بنیاد پر سندیپ مدرا نے ایلن مسک کو نیا چیلنج کیاہے جسے ٹیسلا کے بانی نے قبول کر لیا ہے اور اب دیکھنا ہے کہ اس مقابلے کے نتائج کیا ہوں گے۔ 


مزید خبریں :