دنیا
Time 27 نومبر ، 2019

بھارت کا کنٹرول لائن پراسرائیلی ساختہ ٹینک شکن میزائل نصب کرنے کا منصوبہ

بھارت کی جانب سے اسرائیل سے ان میزائلوں کا سودا ہنگامی بنیادوں پر کیا گیا ہے— فوٹو:بھارتی میڈیا

بھارت کا جنگی جنون مسلل بڑھتا جارہا ہے اور مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے ساتھ کنٹرول لائن پر بھی جارحانہ اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی فوج کنٹرول لائن پر اسرائیلی ساختہ اسپائیک ٹینک شکن گائیڈڈ میزائل نصب کررہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا  کے مطابق بھارتی فوج نے اسرائیل سے 240 اسپائیک ٹینک شکن میزائل اور 12 لانچرز ہنگامی بنیادوں پرحاصل کیے ہیں اور بھارت ان میزائلوں کوکنٹرول لائن پر نصب کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

بھارت کی جانب سے اسرائیل سے ان میزائلوں کا سودا ہنگامی بنیادوں پر کیا گیا ہے۔

 رپورٹس کے مطابق یہ میزائل شیلٹرز اور  بنکروں کو تباہ کرنے کے لیے بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں جب کہ اسپائک ٹینک شکن میزائلوں کو رات کے وقت میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔


مزید خبریں :