دنیا
Time 29 نومبر ، 2019

بھارت کی معاشی ترقی 6 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

بھارت کی معاشی ترقی کی رفتار اپنی 6 سال کی کم ترین سطح 4.5 پر پہنچ گئی ہے جس کی وجہ سے انتہاپسند مودی حکومت کے لیے پریشانیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔

بھارتی حکومت کی جانب سے جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت کی معاشی ترقی کی رفتار گزشتہ سال 7 فیصد تھی جو کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران مزید گر کر 4.5 پر پہنچ گئی ہے۔

بھارت ایشیا کی تیسری بڑی معیشت ہے لیکن موجودہ ترقی کی شرح بھارت کو نوجوانوں کے لیے لاکھوں نئی ملازمتیں پیدا کرنے کے لیے درکار شرح سے انتہائی کم ہے۔

بھارت میں اس وقت صارفین کی طلب (کنزیومر ڈیمانڈ) انتہائی کم اور بے روزگاری چار دہائیوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے جس کی وجہ سے موجودہ مودی حکومت شدید مسائل سے دوچار ہے۔

یہی وجہ ہے بھارتی کی وزیر خزانہ نرملا ستھارامان نے اہم سیکٹرز میں غیرملکی سرمایہ کاری پر عائد پابندیاں نرم کرنے، کارپوریٹ ٹیکس میں کمی اور نج کاری پالیسی شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ۔ تاہم یہ اعلان بھی صارفین کا اعتماد بحال کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوا ہے اورکاروں سے لے کر بسکٹ تک کی طلب (ڈیمانڈ ) انتہائی کم ہوچکی ہے۔

مزید خبریں :