کھیل
Time 06 دسمبر ، 2019

’بابر اعظم ، عماد وسیم کی قیادت میں کھیلیں گے‘

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کیلئے کپتان مقرر نہیں کیا۔

کراچی کنگز کے مینٹور وسیم اکرم کہتے ہیں کہ ضروری نہیں جو پاکستان ٹیم کا کپتان ہو فرنچائز کا بھی کپتان ہو۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم سیکھ رہا ہے، عماد وسیم کو تسلسل کیلئے کپتان برقرار رکھا ہے بابراعظم ان کے نائب ہوں گے۔

پاکستان ٹیم کی دورہ آسٹریلیا میں کارکردگی پر وسیم اکرم نے کہا کہ ٹیم منیجمنٹ کوکم ازکم ایک سال کا وقت دیں، صبر سے کام کریں کوچنگ اسٹاف کو ہٹانے سے کچھ نہیں ہو گا۔

مزید خبریں :