دنیا
Time 08 دسمبر ، 2019

بھارت: نئی دہلی میں فیکٹری میں آتشزدگی سے 43 افراد ہلاک

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک فیکٹری میں آتشزدگی سے 43 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بیگ بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ نئی دہلی کے علاقے اناج منڈی میں پیش آیا۔

حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہو سکا ہے تاہم اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آگ فیکٹری کی ورک شاپ میں لگی۔

فوٹو: ٹوئٹر

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ صبح 5 بجے اس وقت پیش آیا جب زیادہ تر ملازمین سو رہے تھے، واقعے میں 43 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق 50 افراد کو بچا لیا گیا جب کہ فائر بریگیڈ کی 15 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

مزید خبریں :