جانیے! 3 کھجوریں کھانے کے کتنے فوائد ہیں؟

فوٹو: فائل

اگر آپ میٹھا کھانے کے شوقین ہیں اور  اس ڈر سے نہیں کھاتے کہ اس کے صحت پر اچھے اثرات مرتب نہیں ہوں گے تو آج ہم آپ کو اس مسئلے کا حل بتائیں گے۔

میٹھے کے شوقین افراد اگر اپنا یہ شوق پورا کرتے ہوئے صحت مند رہنا بھی چاہتے ہیں تو کھجور قدرت کی طرف سے دیا گیا ایک ایسا پھل ہے جو ذائقے اور لذت کے ساتھ ساتھ بے شمار فواد بھی اپنے اندر رکھتا ہے۔

فوٹو: فائل

کھجور کو غذائیت سے مالامال پھل سمجھا جاتا ہے، ماہرین خوراک کے مطابق اگر آپ روزانہ 3 کھجوریں اپنی خوراک میں شامل کرلیں تو اس کے صحت پر حیرت انگیز اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

آنتوں کا کینسر:

فوٹو: فائل

کھجور خوراک میں شامل کرنے سے آپ کا نظام ہاضمہ بہترین ہوتا ہے جب کہ کھجور کا روزانہ استعمال آنتوں کے جراثیم کے خلاف بھی مزاحمت پیدا کرتی ہے۔

جب آپ کا نظام ہاضمہ بہتر ہوگا تو اس کا براہ راست تعلق آنتوں سے ہوتا ہے۔ کھجور کا روزانہ استعمال کرنے سے آپ آنتوں کے کینسر جیسی خطرناک بیماری سے بچ سکیں گے۔

ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ کھجورکا استعمال روزانہ کرتے ہیں ان کی بڑی آنت کی صحت بہتر ہوتی ہے کیونکہ یہ اچھے بیکٹیریا کی افزائش میں اضافہ کرتی ہے جس سے بڑی آنت کے کینسر کے خلیوں کی نشوونما نہیں ہوتی۔

توانا اور پھرتیلا:

فوٹو: فائل

کھجور کے اندر قدرتی شکر، گلوکوز، فرکٹوز، اور سکروز پائے جاتے ہیں جو آپ کو توانائی پہنچانے کا کام کرتے ہیں۔

دوسری جانب کھجور میں دیگر غذائی اجزاء بھی پائے جاتے ہیں جس میں فائبر، پوٹاشیم، میگنیشیم، وٹامنز اور اینٹی آکسیڈینٹ شامل ہیں۔

بہترین نظامِ ہاضمہ:

فوٹو: فائل

کھانا اچھی طرح ہضم کرنے  اور آنتوں میں اس کی روانی بھی بہتر کرنے کے لیے بھی کھجور کا استعمال انتہائی اہم ہے۔

ایک کپ کھجور میں 12 گرام فائبر پایا جاتا ہے،اگر آپ کے جسم میں فائبر کی درست مقدار جا رہی ہوگی تو اس سے آپ کا نظام ہاضمہ کبھی متاثر نہیں ہوگا۔

بہترین دماغی صحت:

فوٹو: فائل

کھجور میں وٹامن بی6 وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ دماغی صحت کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے ہے کہ اگر جسم میں وٹامن بی 6 کی مقدار کم ہوجائے گی تو اس کا براہ راست تعلق ڈپریشن سے ہوتا ہے اس لیے روزانہ 3کھجوریں کھانے سے آپ کو فائبر کی وہ مقدار میسر آسکتی ہے جو آپ کی دماغ صحت کو بہتر رکھے گی۔

مزید خبریں :