کھیل
Time 13 دسمبر ، 2019

[ویڈیو] : غیرملکی خاتون اینکر نے حسن علی کو کیسے سرپرائز دیا؟

خاتون غیرملکی اینکر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کو سرپرائز دے کر حیران کردیا۔

غیر ملکی اینکر نے پہلے حسن علی نے انگریزی میں سوال پوچھا، حسن علی کو انگریزی میں جواب دینے میں تھوڑی مشکل پیش آئی۔

پھر اچانک اینکر نے کہا کہ ’ارے حسن بھائی رہنے دو‘ جس پر حسن علی حیران ہوگئے۔

ساتھ بیٹھے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر اس سارے معاملے سے خوب محظوظ ہوئے کیوں کہ وہ جانتے تھے کہ حسن علی سے مذاق کیا جارہا ہے۔

حسن علی بھی سمجھ گئے کہ ان کے ساتھ مذاق کیا گیا ہے اور وہ بھی ہنس پڑے۔

مزید خبریں :