دنیا
Time 13 دسمبر ، 2019

برطانیہ آئندہ ماہ یورپی یونین چھوڑ دے گا: بورس جانسن

فوٹو: فائل

برطانیہ کے تاریخی انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرانے والی جماعت کنزرویٹو پارٹی کے رکن اور سابق وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ عوام نے یہ مینڈیٹ یورپی یونین سے نکلنے کےلیے دیا ہے اس لیے برطانیہ آئندہ ماہ یورپی یونین چھوڑ دے گا۔

گزشتہ روز ہونے والے انتخابات میں اب تک کے نتائج کے مطابق سابق حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کو  364 جب کہ بریگزٹ کی مخالف لیبر پارٹی کو 202 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

برطانیہ انتخابات کے تازہ ترین نتائج:


سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ عوام نے انہیں یورپی یونین سے نکلنے کے لیے واضح مینڈیٹ دے دیا ہے اور یہ کہ وہ عوام کے اعتماد پر پورا اُترنے کے لیے دن رات کام کریں گے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں گزشتہ 5 سال کے دوران یہ تیسری مرتبہ عام انتخابات ہوئے ہیں۔

 عام انتخابات کے موقع پر  برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی کنزرویٹو پارٹی اور جیریمی کوربن کی لیبر پارٹی کے درمیان مقابلہ ہے۔ 

کنزرویٹو پارٹی بریگزیٹ کی حامی جب کہ لبرل پارٹی اس کی مخالف ہیں اور دونوں کی انتخابی مہم بھی اسی نقطے کے گرد رہی۔

برطانیہ سے تجارتی مذاکرات کے لیے تیار ہیں: یورپی یونین

دوسری جانب سے  صدر یورپی یونین کونسل چارلس مائیکل کا کہنا ہے کہ وہ برطانیہ سے تجارتی مذاکرات کےلیےتیارہیں۔

چارلس مائیکل نے کہا کہ وہ یورپی ترجیحات کے تحفظ کے لیے پوری کوشش کریں گے۔"میرا نقطہ نظر بالکل واضح ہے کہ ہم تیار ہیں، ہم نے اپنی ترجیحات کا فیصلہ کرلیا ہے۔"

مزید خبریں :