پاکستان
Time 13 دسمبر ، 2019

عمران خان کی بورس جانسن کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

وزیراعظم عمران خان نے  بورس جانسن کو  برطانیہ کے عام انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ بورس جانسن کے ساتھ مل کر کام کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو آگے  بڑھانے  کے منتظر ہیں۔

فوٹو: بشکریہ بی بی سی

واضح رہے کہ برطانیہ کے عام انتخابات میں بورس جانسن کی کنزرویٹو پارٹی  واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے  365 سیٹیں جیت کر دارالعوام (ہاؤس آف کامنز) میں تن تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں 650 انتخابی حلقے ہیں جب کہ حکومت بنانے کے لیے دارالعوام میں 326 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔

یہ کنزرویٹو پارٹی کی 1987 کے بعد سے سادہ اکثریت سے دوسری بڑی کامیابی ہے جب مارگریٹ تھیچر تیسری مرتبہ برطانیہ کی وزیراعظم منتخب ہوئی تھیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اپوزیشن لیڈر جیریمی کوربن کی لیبر پارٹی 203 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

جب کہ دیگر جماعتوں میں اسکاٹش نیشنل پارٹی نے 48، لبرل ڈیموکریٹس 11 اور ڈیموکریٹک یونینسٹ پارٹی نے 8 نسشتیں جیتی ہیں۔

انتخابات میں فتح کے بعد بورس جانسن کا کہنا ہے کہ عوام نے یہ مینڈیٹ یورپی یونین سے نکلنے کےلیے دیا ہے اس لیے برطانیہ آئندہ ماہ یورپی یونین سے نکل جائے گا۔

مزید خبریں :