پاکستان
Time 13 دسمبر ، 2019

وفاقی وزیر علی زیدی اپنی کارکردگی سے متعلق سوال پر سیخ پا

وفاقی وزیر برائے ابحری امور علی زیدی اپنی کارکردگی کے بارے میں سوال پوچھنے پر غصے میں آگئے۔

کراچی میں ہانگ کانگ کنونشن سے خطاب کے دوران علی زیدی سے صحافی نے سوال کیا کہ علی زیدی صاحب، سوا سال میں آپ کی وزارت نے کیا کام کیا ہے؟ 

اس پر وفاقی وزیر برائے بحری امور نے جواب دیا کہ میں آپ کو جواب ہی نہیں دیتا، چھوڑ دیں۔

اس پر وہاں موجود صحافیوں نے احتجاج کیا کہ آپ جواب نہ دے کرصحافی کی بے عزتی کر رہے ہیں، آپ یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ سوال نہیں کرو؟ پھر تو کوئی بھی سوال نہیں کرے گا۔ 

اس موقع پر وفاقی وزیر مسلسل صحافی کو سوال کا جواب نہ دینے کا کہتے رہے۔ 

مزید خبریں :