پاکستان
Time 14 دسمبر ، 2019

فضل الرحمان کے ساتھ جو ہاتھ ہوا اس میں نواز اور زرداری کا ہاتھ ہے، شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان نے اعتراف کرلیا کہ ان کے دھرنے کا فائدہ نواز اور زرداری نے اٹھایا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور اور واہگہ کے درمیان شٹل ٹرین سروس کا افتتاح کردیا اور اس موقع پر کہا کہ گوجرانوالہ اور رائیونڈ کیلئے بھی شٹل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ فضل الرحمان کے ساتھ جو ہاتھ ہوا ہے اس میں نوازشریف اورآصف زرداری کا ہاتھ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی چاہے ان کا جج ہو، ن لیگ چاہے ان کا الیکشن کمیشن ہو، اس کا مطلب ہے دال میں کچھ کالا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ لاہور میں جو کچھ ہوا اس پر ہر پاکستانی کا دل دکھی ہے، اس دن صوبے کے تینوں بڑے اسلام آباد میں تھے۔

مزید خبریں :