پاکستان
Time 15 دسمبر ، 2019

محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن کا پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

فوٹو: فائل

محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن سندھ نے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن سندھ کے ترجمان کے مطابق پراپرٹی ٹیکس نادہندگان 31دسمبرتک ٹیکس جمع کروادیں۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس نہ جمع کروایا تو 10 فیصد جرمانہ عائد کیا جائےگا۔

مزید خبریں :