ٹوئٹر نے ایپ میں آنے والی خامی کو دور کر دیا

فوٹو: فائل

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے اپنی ایپ میں خامی کا اعتراف کرتے ہوئے اس خامی کو دور  بھی کر دیا ہے۔

غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر کا کہنا تھا کہ ایپ میں غلط کوڈنگ کو شامل کر دیا تھا جس کی وجہ سے صارفین کے ڈیٹا پر اثرات پیدا ہو سکتے تھے۔

ٹوئٹر کی جانب سے صارفین کو یہ ای میل بھی بھیجی گئی جس میں خبردار کیا گیا کہ وہ جلد از جلد اپنے اینڈرائیڈ ایپ کو اپ ڈیٹ کر لیں۔

ٹوئٹر حکام کا ماننا ہے کہ ایپ میں ان عناصر کی جانب سے شامل کی گئی کوڈنگ کی وجہ سے نا صرف صارف کی تفصیلات ان ہیکرز کے پاس جا سکتی تھیں بلکہ اس کی مدد سے وہ صارف کے پیغام رسانی کے آپشن سمیت ٹوئٹ بھی کر سکتے تھے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کے پاس اس بات کے شواہد موجود نہیں ہیں کہ اس کوڈ کو یہاں شامل کیا گیا ہے یا پھر اس کی کمزوری کو توڑا گیا ہے۔

ٹوئٹر کو اس حوالے سے مناسب معلومات نہیں ہیں نا ہی اس سے متاثر ہونے والے صارفین کی کوئی حتمی تعداد کمنی کے پاس موجود ہے۔

ٹوئٹر  ترجمان کے مطابق انہوں نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں جب کہ اس سے متاثر ہونے والے افراد کو براہ راست آگاہ کیا۔

سماجی پلیٹ فارم نے اس خامی پر اپنے صارفین سے معذرت کی جب کہ زور دیا کہ وہ ان کی معلومات کو مزید محفوظ رکھنے کے لیے اپنا کام جاری رکھیں گے۔ 

مزید خبریں :