دنیا
Time 26 دسمبر ، 2019

متحدہ عرب امارات اور سری لنکا میں سورج کو مکمل گرہن لگ گیا

متحدہ عرب امارات اور سری لنکا میں سورج پر مکمل گرہن لگنے کے باعث رنگ آف فائر بن گیا۔

پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف حصوں میں سال 2019 کے آخری سورج گرہن کا آغاز ہو گیا ہے۔

اس سال کے آخری سورج گرہن کو ’رنگ آف فائر‘ کا نام دیا گیا ہے کیوں کہ سورج کو جب گرہن لگتا ہے تو مکمل طور پر چاند کی وجہ سے ڈھک جاتا ہے اور گرہن کی وجہ سے صرف سورج کے کنارے ہی نظر آتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات اور سری لنکا میں سورج پر مکمل گرہن لگا جس کے باعث رنگ آف فائر بن گیا۔

 عرب میڈیا کے مطابق 172 برس بعد سورج گرہن کے باعث یواے ای کے کئی حصوں میں دن میں تاریکی پھیل گئی۔

بھارت کے مختلف شہروں میں بھی سورج کو گرہن لگنے کا منظر دیکھا گیا۔ احمد آباد، ممبئی، کیرالہ اور تامل ناڈو کے ساحلی شہروں میں سورج گرہن دیکھا گیا۔

مزید خبریں :