تصاویر — پاکستان اور دنیا میں سورج گرہن کیسے دیکھا گیا؟
پاکستان میں 20 سال بعد اس قدر سورج گرہن دیکھا گیا، اس سے پہلے 11 اگست 1999 کو پاکستان میں مکمل سورج گرہن ہوا تھا۔
پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں آج سال میں تیسری مرتبہ سورج کو گرہن لگا جسے "رنگ آف فائر" کا نام دیا گیا۔
سورج گرہن پاکستان سمیت ایشیا ،آسٹریلیا، یورپ، افریقا، بحرہند اور بحرالکاہل میں دیکھا گیا۔ پاکستان میں سورج گرہن کا آغاز کراچی سے 7 بج کر 34 منٹ پر ہوا جو کہ 8بج کر 46 منٹ پر اپنے عروج پر دکھائی دیا۔
پاکستان میں 20 سال بعد اس قدر سورج گرہن دیکھا گیا، اس سے پہلے 11 اگست 1999 کو پاکستان میں مکمل سورج گرہن ہوا تھا۔
متحدہ عرب امارات اور سری لنکا میں سورج پر مکمل گرہن لگنے کے باعث رنگ آف فائر بنا۔
اس سال کے آخری سورج گرہن کو ’رنگ آف فائر‘ کا نام دیا گیا ہے کیوں کہ سورج کو جب گرہن لگتا ہے تو مکمل طور پر چاند کی وجہ سے ڈھک جاتا ہے اور گرہن کی وجہ سے صرف سورج کے کنارے ہی نظر آتے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق 172 برس بعد سورج گرہن کے باعث یواے ای کے کئی حصوں میں دن میں تاریکی پھیل گئی۔
بھارت کے مختلف شہروں میں بھی سورج کو گرہن لگنے کا منظر دیکھا گیا۔ احمد آباد، ممبئی، کیرالہ اور تامل ناڈو کے ساحلی شہروں میں سورج گرہن دیکھا گیا۔