پاکستان
Time 27 دسمبر ، 2019

سابقہ حکومتوں کے لیے گئے 10 ارب ڈالر کے قرضے واپس کیے، مشیر خزانہ

مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ سابقہ حکومتوں کے لیے گئے 10 ارب ڈالر کے قرضےواپس کیے، بجٹ کم ہونے کے باوجود غریبوں کی مدد کریں گے۔

کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب میں عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ اس حکومت سے زیادہ کوئی حکومت تاجر دوست نہیں ہے، عمران خان کا اپنا کوئی بزنس نہیں ہے، ہم بزنس کمیونٹی کے مدد گار بننا چاہتے ہیں، ہماری پالیسیوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔

مئشیر خزانہ نے کہا کہ ایکسچینج ریٹ پچھلے کئی ماہ سے مستحکم ہے، آئی ایم ایف کے پروگرام کا ریویو ابھی مکمل ہوا ہے، اے ڈی بی نے پاکستان کو زیادہ مدد فراہم کرنے کیلئے خصوصی آلات بنائے، بین الاقوامی ادارے پاکستان کی معیشت کی تعریف کررہے ہیں، پاکستان میں اداروں کو ڈویلپ کیا جارہاہے۔

عبدالحفیظ شیخ نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں اچھے لوگ اوپر آئیں، ہم نے پانچ ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا، حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجبوراً اضافہ کرتی ہے، عالمی مارکیٹ میں جب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو حکومت مجبوراً قیمتیں بڑھاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

مزید خبریں :