دنیا
Time 31 دسمبر ، 2019

نئے سال کی آمد پر گوگل کا اپنے انداز میں جشن

۔۔۔۔۔اسکرین گریب

دنیا بھر میں نئے سال کی آمد کے لیے مختلف ممالک میں اپنے اپنے انداز میں جشن منایا جاتا ہے جب کہ ٹیکنالوجی کی دنیا کا بے تاج بادشاہ  گوگل بھی اپنے ہی انداز میں نئے سال کا استقبال کر رہا ہے۔

چونکہ دنیا بھر میں ایک روایت چلی آرہی ہے جس میں نئے سال کا استقبال رنگ برنگی آتش بازی کا مظاہرہ کر کے بھی کیا جاتا ہے اس لیے گوگل کے تبدیل ہونے والے ڈوڈل میں بھی آسمان پر رنگ برنگی آتش بازی نظر آرہی ہے۔

واضح رہے کہ گوگل مختلف تقریبات، شخصیات کی سالگرہ اور خاص دن کی مناسبت سے اپنا ڈوڈل تبدیل کر تا ہے۔

مزید خبریں :