Can't connect right now! retry

کاروبار
31 دسمبر ، 2019

کراچی میں سال نو پر بھی گیس اسٹیشنز بند رہیں گے

سال نو کی آمد پر بھی سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے—فوٹو فائل 

سال نو 2020 کی آمد پر بھی کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔

کراچی میں جمعے کے روز رات 10 بجے اچانک سی این جی اسٹیشنز کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن پھر صبح 6 بجے انہیں بند کر دیا گیا۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے مطابق سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز معمول کے مطابق آج کھلنے تھے تاہم پریشر کم ہونے کے سبب سی این جی اسٹیشنز کو  مسلسل دوسرے روز بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 ترجمان کا کہنا تھا کہ پہلی ترجیح گھریلو صارفین کو گیس مہیا کرنا ہے البتہ گیس پریشر بہتر ہونے کی صورت میں سی این جی اسٹیشنز کھول دیئے جائیں گے۔

ادھر پنجاب میں سوئی نادرن گیس کے نوٹیفکیشن کے بعد آج صبح سے پنجاب کی صنعتوں کو 10 روز بعد گیس کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM