پاکستان
Time 02 جنوری ، 2020

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست رجحان، 100 انڈیکس میں 1100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور 100 انڈیکس میں 1100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

نئے سال کے دوسرے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز بازار میں سرمایہ کاری کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور ایک موقع پر 100 انڈیکس  1143 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 42543 پر ٹریڈ کرتا رہا۔

کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 1080 پوائنٹس کے اضافے سے 42480 پر بند ہوا، آج مجموعی طور پر 41 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 17 ارب روپے رہی۔

جنوری 2020 کے پہلے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا تھا اور انڈیکس میں 664 سے زائد پوائنٹس کے اضافے پر بند ہوا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ 2019 حکومت کے لیے مشکل سال تھا لیکن ملک کو مستحکم کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں، روپیہ مستحکم ہوا، معیشت میں اعتماد آیا، اسٹاک ایکسچینج بڑھا، سرمایہ کاری آئی اور سال 2020 میں ملک اوپر کی طرف جائے گا، ٹیک آف کرے گا۔

مزید خبریں :