دنیا
Time 02 جنوری ، 2020

کھرب پتی بل گیٹس کے والد کیا کرتے تھے؟

فوٹو: فائل

دنیا کے امیر ترین افراد کے بارے میں عام تاثر یہی ہے کہ وہ منہ میں سونے کا چمچ لیکر پیدا ہوتے ہیں اور معاشی و معاشرتی سپورٹ انہیں بڑا آدمی بننے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

لیکن ضروری نہیں کہ ہر امیر شخص کا معاملہ ایک جیسا ہی ہو، دنیا میں بہت سے لوگ اپنی محنت کے بل بوتے پر آگے بڑھے اور اپنا نام کمایا۔

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا شمار بھی انہی لوگوں میں ہوتا ہے جن کے والد ایک غریب شخص تھے جس کے بارے میں دنیا کے کھرب پتی شخص نے خود وضاحت کی ہے۔

سوشل میڈیا پر بل گیٹس کی اپنی بیٹی کے ایک ریسٹورنٹ میں تصویر وائرل ہو رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ کھانے کے بعد بل گیٹس کی بیٹی نے ویٹر کو 500 ڈالرز ٹپ دی جب کہ بل گیٹس نے صرف 5 ڈالر ٹپ دی۔

بل گیٹس اپنی بیٹی کے ہمراہ۔ فوٹو: فائل

جب ویٹر نے پوچھا کہ دنیا کے امیر ترین آدمی نے اتنی کم ٹپ کیوں دی تو بل گیٹس نے بتایا کہ ان کی بیٹی نے 500 ڈالرز کی ٹپ اس لیے دی کیونکہ وہ ایک ارب پتی باپ کی بیٹی ہے اور میں نے 5 ڈالر ٹپ اس لیے دی کیونکہ میرے والد ایک بڑھئی تھے۔

خیال رہے کہ اس وقت دنیا کے امیر ترین شخص ایمیزون کے مالک جیف بیزوس ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت ایک کھرب 10 ارب ڈالر ہے جب کہ دوسرا نمبر بل گیٹس کا ہے جو ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کے مالک ہیں۔

مزید خبریں :