کاروبار
Time 02 جنوری ، 2020

قومی بچت کی متعدد اسکیموں میں منافع کی شرح کم کردی گئی

حکومت نے  نئے سال کی آمد پر  بجلی، پیٹرول اور گیس  کی قیمتیوں میں اضافہ کیا وہیں دوسری جانب قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں بھی کمی کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈیفس سیونگ سرٹیفکیٹ کا منافع  10 اعشاریہ 68 فیصد سے 28 بیسسز پوائنٹس کم کرکے  10 اعشاریہ 40 فیصد کردیاگیا ہے۔

بہبود اور پینشن اسکیمز کا منافع  12 اعشاریہ 48 سے 24 پوائنٹس کم ہو کر 12 اعشاریہ 24 ہوگیا ہے۔

 ریگولر انکم سرٹیفیکٹ کا منافع 36 بیسسز پوائنٹس کم کر کے 10 اعشاریہ 56 فیصد کردیا گیا ہے جب کہ اس سے قبل اس پر منافع  10 اعشاریہ 92 کی شرح سے دیا جارہا تھا۔

 سیونگ اکاؤنٹ کا منافع بھی  40 بیسسز پوائنٹس کم کر کے 8.60 فیصد کردیاگیا ہے جب کہ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ کا منافع 11 فیصد برقرار  رکھا گیا ہے۔

مزید خبریں :