بچے نے تحفے میں ملنے والا ائیر پوڈ نگل لیا

فوٹو: فائل

چھوٹے بچوں کی نظروں سے ہر چیز دور رکھنی پڑتی ہے کیونکہ انہیں جو  نظر آجائے وہ اسے حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں یا اسے منہ میں ڈال لیتے ہیں۔

ایسا ہی ایک انوکھا واقعہ امریکی ریاست جارجیا میں پیش آیا جہاں 7 سالہ بچے نے وائر لیس ائیر پوڈ غلطی سے نگل لیا۔

7 سالہ بچے کی والدہ کیارا اسٹراؤڈ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو کرسمس کے موقع پر ائیر پوڈز کا تحفہ دیا تھا، یہ وائر لیس ائیر پوڈز بلو ٹوتھ کی مدد سے چلتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ ڈیلی میل

بچے کی والدہ نے مزید بتایا کہ چند روز قبل ان کا بیٹا ائیر پوڈ کو منہ سے پکڑا ہوا تھا کہ وہ اچانک ان کے حلق سے اندر چلا گیا جس کے بعد وہ بیٹے کو اسپتال لے کر گئیں۔

چلڈرنز ہیلتھ کئیر آف اٹلینٹا اسپتال میں بچے کا ایکسرے لیا گیا جس میں صاف نظر آرہا تھا کہ ائیر پوڈ بچےکے پیٹ میں موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ ڈیلی میل

ڈاکٹرز نے بچے کا معائنہ کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ اس ائیر پوڈ کو ایسے ہی بچے کے پیٹ میں چھوڑ دیا جائے کیونکہ یہ قدرتی طور پر باہر نکل جائے گا۔

اس واقعے کے بعد بچے کی والدہ کا کہنا ہے کہ اب ان کا بیٹا تار والی ہینڈز فری کا ہی  استعمال کرے گا اور وہ اب اسے اس وقت تک وائر لیس ائیر پوڈز نہیں دیں گی جب تک وہ بڑا نہیں ہو جاتا۔

مزید خبریں :