کاروبار
Time 04 جنوری ، 2020

سونے کی قدر میں ایک دن میں 2 مرتبہ اضافہ؛ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی: سونے کی قدر ایک دن میں 2 مرتبہ اضافے کے بعد تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں پہلا اضافہ 550 روپے جبکہ دوسرا اضافہ 600 روپے کا ہوا ہے۔ 

سونے کی قیمت 2 اضافے کے بعد مجموعی طور پر 1150 روپے بڑھ کر 90800 روپے ہوگئی اور یہ ملک میں سونے کی اب تک سب سے زیادہ قیمت ہے۔

10 گرام سونےکی قدر 986 روپے اضافے سے 77846 روپے ہوگئی ہے  جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر ایک ڈالر اضافے کے بعد 1552 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

مزید خبریں :