2020 کا پہلا چاند گرہن 10 اور 11 جنوری کی درمیانی شب ہو گا

فوٹو: فائل

رواں سال یعنی 2020 کا پہلاجزوی چاند گرہن 10 اور  11 جنوری کی درمیانی شب ہو گا۔ 

انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ پلینیٹری ایسٹرو فزکس (اسپا) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق چاند گرہن پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں دیکھا جاسکے گا۔

ڈائریکٹر اسپاکا کہنا ہے کہ چاند گرہن رات 10 بج کر7 منٹ پر شروع ہو گا جب کہ چاند کو مکمل گرہن 12 بج کر 7 منٹ پر لگےگا۔

جاوید اقبال کا مزید کہنا ہے کہ چاند گرہن رات 2 بج کر 12منٹ پر ختم ہو جائے گا جب کہ 10 اور 11 جنوری کی شب مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :