دانت میں پاپ کارن پھنسنے سے دل کا آپریشن کرنے کی نوبت آگئی

فوٹو: بشکریہ فاکس نیوز

کبھی کبھی چھوٹی سی چیز بھی انسان کو بڑی مشکل میں ڈال سکتی ہے اور ایسی ہی مشکل کا سامنا ایک برطانوی شہری کو بھی کرنا پڑا۔

41 سالہ برطانوی شہری ایڈم کو یہ محسوس ہوا کہ ان کے دانت میں پاپ کارن پھنس ہوا ہے جو کہ اس طرح پھنسا تھا کہ وہ اسے نکال نہیں پا رہے تھے۔

ایڈم نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اس پاپ کارن کے ٹکڑے کو دانت سے نکالنے کے لیے انہوں نے کیل، تار اور پین سمیت کئی چیزیں استعمال کیں لیکن وہ اس پاپ کارن کو نکالنے میں ناکام رہے اور ساتھ ہی پاپ کارن نکالنے کی وجہ سے انہوں نے اپنے مسوڑھوں کو بھی نقصان پہنچایا۔

ایک ہفتے بعد انہیں تھکاوٹ، سردرد اور نزلے کی کیفیت ہونے لگے جو مسوڑھوں میں انفیکشن ہونے کی علامات میں سے ایک ہیں۔

فوٹو: بشکریہ فاکس نیوز

ایڈم نے ڈاکٹر کو دکھایا لیکن اس کے باوجود بھی ان کی طبعیت میں کوئی بہتری نہیں آئی جس کے بعد انہوں نے ڈاکٹر سے رجوع کیا۔

فوٹو: بشکریہ فاکس نیوز

دل کا اسکین لینے کے بعد ایڈم کو معلوم ہوا کہ اس انفیکشن نے ان کے دل کو متاثر کیا ہے جس کی وجہ سے ان کے دل کا آپریشن کرنا پڑے گا۔

ایڈم مارٹن کی 7 گھنٹے اوپن ہارٹ سرجری کی گئی جس میں ان کے دل کا ایک والو تبدیل جب کہ ایک والو ٹھیک کیا گیا۔

مزید خبریں :