عام مرچ سے 107 گنا تیز 97 گرام مرچیں کھانے کا عالمی ریکارڈ

فوٹو: اسکرین گریب

کینیڈین شہری ایک منٹ میں عام مرچ سے 107 گنا تیز 97 گرام مرچیں کھا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

کچھ لوگ اتنے چٹورے ہوتے ہیں کہ جب تک تیز مصالحے کے چٹ پٹے کھانے نہ کھالیں کھانے کا مزہ محسوس ہی نہیں کرتے لیکن کینیڈین شخص جیسا چٹورا شاید ہی آپ نے کوئی دیکھا ہو جس نے مختصر ترین وقت میں دنیا کی سب سے تیز مرچ کھا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

جی ہاں، کینیڈا سے تعلق رکھنے والے مائیک جیک نامی شخص نے 1منٹ میں 97 گرام بھٹ جولوکیا جسے عام طور پر گھوسٹ مرچ( ghost pepper ) کہا جاتا ہے چٹ کر کے نہ صرف دیکھنے والوں کو حیران کردیا بلکہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔

ایک عام مرچ سے 107 گنا تیز اس مرچ کو کھانے کے بعد ریکارڈ بنانے والے شخص کے بھی چھکے چھوٹ گئے جس کی آنکھوں سے خوشی سے تو نہیں مرچ کی تیزی سے آنسو ضرور نکل آئے۔

مزید خبریں :