ڈرامہ سیریل 'تنہائیاں' سے شہرت پانے والے اداکار عامر حاتمی انتقال کرگئے

عامر حاتمی نے 1980 اور 1990 کی دہائیوں میں مشہور برانڈز کے لیے ماڈلنگ بھی کی،فوٹو:جیو نیوز

پاکستان کے مشہور ٹیلی ویژن ڈرامہ سیریل 'تنہائیاں' سے شہرت پانے والے اداکار اور ماڈل عامر حاتمی کراچی میں انتقال کر گئے۔

عامر حاتمی کا انتقال دو دن قبل کراچی کے علاقے کلفٹن میں ہوا تھا اور آج ان کی تدفین مقامی قبرستان میں کردی گئی۔

عامر حاتمی نے پاکستانی ٹیلی ویژن کے مشہور   ڈرمہ سیریل 'تنہائیاں 'میں شہناز شیخ کے مقابل سعد سلمان کا یادگار کردار ادا کیا تھا۔

 انہوں نے 1980  اور 1990 کی دہائیوں میں مشہور برانڈز کے لیے ماڈلنگ بھی کی، عامر حاتمی نے اداکاری اور ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ ہوٹل مینجمنٹ کو بھی بطور پیشہ اپنایا۔

 قریبی دوستوں کے مطابق عامر حاتمی غیر شادی شدہ تھے جبکہ ان کی عمر 57 سال تھی۔

مزید خبریں :