علی گُل پیر نے ’تاڑو ماڑو ‘ گانا گانے کی وجہ بتا دی

فوٹو: فائل

پاکستان کے نامور آرٹسٹ علی گُل پیر نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے گانے ’تاڑو ماڑو‘ گانے کی وجہ بتا دی۔

علی گُل پیر نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ ’ تاڑو ماڑو گانا میں نے اس لیے گایا کیونکہ میرے والدین کی طلاق ہو چکی تھی، میں اپنی والدہ کے ساتھ رہتا تھا اور جب ہم کراچی آئے تو بسوں میں سفر کیا کرتے تھے یا ہم کبھی بھی باہر جاتے تھے تو میں دیکھتا تھا کہ یہاں ہر کوئی گھورتا  تھا‘۔

علی گُل پیر نے بتایا کہ ’میں پہلے اسلام آباد میں رہتا تھا اور 6 سال کینیڈا میں بھی رہا لیکن وہاں اس طرح کی چیزیں نہیں دیکھی تھیں‘۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ’جب میں 12، 13 سال کا ہوا تو میں اپنی والدہ کو محفوظ کرتا تھا اور میں دیکھتا تھا کہ امّی کو بھی لوگ گھور رہے ہوتے تھے تو میں بھی ان کو گھورتا تھا‘۔

علی نے انٹرویو کے دوران کہا کہ ’جب میں بڑا ہوا تو مجھے یہ احساس ہوا کہ باہر جو خواتین روزانہ کام کے لیے جاتی ہیں ان کے ساتھ تو یہ روز ہوتا ہو گا‘۔

یہی وجہ تھی کہ علی گُل پیر نے ایک ایسا گانا بنایا تھا جس میں  انہوں نے خواتین کو گھورنے والوں کو توجہ دلائی تھی۔

واضح رہے کہ علی گل پیر کا گانا ’تاڑو ماڑو‘ 2017 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :