پاکستان
Time 19 جنوری ، 2020

کراچی میں تیز رفتار کار سمندر میں جاگری، 2 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں  تیز رفتاری کے باعث کار سمندر میں جاگری جس کے باعث 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ ڈیفنس فیز 8 میں پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث کار بے قابو ہو کر سمندر میں جاگری۔

واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر امدادی کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو تشویش ناک حالت میں سمندر سے نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں دونوں انتقال کرگئے۔

حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کو بھی کرین کی مدد سے سمندر سے باہر نکال لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت کار میں 2 افراد سوار تھے اور ایک شخص دوسرے کو گاڑی چلانا سکھا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث کار بے قابو ہوکر سمندر میں جاگری۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی شناخت کرلی گئی ہے، اسپتال انتظامیہ  کے مطابق 20 سال کادانیال اور 60 سالہ افتخار حبیب واقعے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق دانیال اختر کالونی کا رہائشی اور محمد افتخار قیوم آباد کا رہائشی ہے جب کہ اس حوالے سے  مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :