پاکستان
Time 20 جنوری ، 2020

کراچی: ڈیفنس میں بنگلے پر ملازمت کرنے والے دو بھائی اغواء

کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں بنگلے پر ملازمت کرنے والے دو بھائی لاپتہ ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دونوں بھائی ڈیفنس کے علاقے نارتھ سرکل ایونیو کے قریب بنگلے سے لاپتا ہوئے، لاپتا ہونے والے حسین اور ابراہیم بنگلے میں ملازم تھے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ واقعےکا مقدمہ لاپتا ہونے والے لڑکوں کے بھائی کی مدعیت میں درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مقدمہ ڈیفنس تھانے میں اغواء کی دفعات کے تحت 4 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے لڑکوں کے بھائی منظور کا کہنا ہے کہ میرے بھائیوں کے اغواء کا واقعہ 16جنوری کی رات 11 بجے پیش آیا۔

منظور کے مطابق 16 جنوری کی رات کو 11 بجے نامعلوم افراد اس بنگلے میں آئے جہاں میرے دونوں بھائی کام کرتے تھے اور میرے بھائیوں کو کالے رنگ کی ویگو گاڑی میں ڈال کر لے گئے، 17 جنوری کی صبح کزن نے بھائیوں کی گمشدگی کی اطلاع دی۔

مزید خبریں :