پاکستان
Time 20 جنوری ، 2020

وفاقی حکومت نے مرتضیٰ سید کو ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کردیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مرتضیٰ سید کو ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کردیا۔

وزارت خزانہ نے مرتضیٰ سید کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جس کے مطابق ان کو 3 سال کے لیے ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک تعینات کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے مرتضیٰ سید کی تعیناتی کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے دی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال مئی میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے سابق عہدیدار رضا باقر نے بطور گورنر اسٹیٹ بینک ذمہ داریاں سنبھال لی تھیں جبکہ مرتضیٰ سید بھی آئی ایم ایف سے منسلک ہیں۔

مزید خبریں :