کھیل
Time 21 جنوری ، 2020

قومی کرکٹر اب سُر بکھیریں گے، اسپنر کا اپنا گانا ریلیز کرنے کا اعلان

فائل فوٹو: بلال آصف

قومی کرکٹر بلال آصف جلد اپنا پہلا گانا ریلیز کریں گے جس کی خاص بات یہ ہےکہ یہ گانا انہوں نے خود ہی تحریر کیا ہے۔

بلال آصف نے  ٹوئٹر پر اپنے آنے والے گانے کا پوسٹر مداحوں سے شیئر کیا اور ساتھ ہی اپنے پہلے گانے کے حوالے سے کیپشن میں خیالات کا اظہار بھی کیا۔

قومی کرکٹر نے اپنے کیپشن میں لکھا کہ ’میں آنے والے گانے ’اکھیاں‘ کے لیے بے حد پُرجوش ہوں، امید ہےکہ یہ آپ سب کو پسند آئے گا۔

 انہوں نے اپنے مداحوں سے اسے لائک، کمنٹ اور شیئر کرنے کی درخواست بھی کی۔

۔۔۔اسکرین گریب

سوشل میڈیا پر متعدد کرکٹرز سمیت دیگر شوبز شخصیات اور مداحوں نے بلال آصف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹر بلال آصف کی گلوکاری کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔

واضح رہے کہ بلال آصف نے 2015 میں زمبابوے کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کیا تھا اور انہوں نے اب تک پاکستان کے لیے تین ون ڈے اور پانچ ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں۔

مزید خبریں :