دنیا
Time 21 جنوری ، 2020

شوہر نے سوشل میڈیا پر مشہور بیوی کو بے وفائی کے شبے پر قتل کردیا

شادی کے کچھ عرصے بعد ہی ایاز کو ریشما پر بے وفائی کا شک ہونے لگا اور اسی وجہ سے دونوں میں اکثر جھگڑے ہوتے رہتے تھے— فوٹو: فائل

بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں 25 سالہ ایاز احمد نے اپنی 22 سالہ بیوی کو صرف اس لیے قتل کردیا کہ اس کی بیوی کو سوشل میڈیا پر شہرت مل رہی تھی اور اسے شک تھا کے اس کے کسی دوسرے مرد کے ساتھ تعلقات ہیں۔

احمد اور ریشما ایک ہی فنانس کمپنی میں ملازمت کرتے تھے جہاں وہ ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے۔ اس دوران دونوں نے گھر والوں کے علم میں لائے بغیر مندر میں شادی کرلی بعد میں گھر والوں نے بھی ان کے رشتے کو قبول کرتے ہوئے باقاعدہ مسلم رسومات کے مطابق دوبارہ شادی کرائی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 22 سالہ ریشما منگلانی کو سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت حاصل تھی، فیس بک پر اس کے فالوورز کی تعداد 6 ہزار تک تھی اور اس وجہ سے وہ کئی لوگوں سے رابطے میں بھی رہتی تھی جبکہ اس کا شوہر ایک آن لائن فوڈ کمپنی میں ڈیلیوری بوائے تھا۔

شادی کے کچھ عرصے بعد ہی ایاز کو ریشما پر بے وفائی کا شک ہونے لگا اور اسی وجہ سے دونوں میں اکثر جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔

اس کے علاوہ ایاز، ریشما کا نہ صرف فون چیک کرتا تھا بلکہ اس کے میسج بھی پڑھتا، ان باتوں سے تنگ آکر ریشما ناراض ہوکر اپنے میکے چلی گئی۔

لیکن کچھ عرصے بعد ایاز، ریشما کو یہ کہہ کر گھر واپس لے آیا کہ وہ سارے جھگڑے ختم کرنا چاہتا ہے۔

بعد ازاں وہ اپنی بیوی کو اس کی اسکوٹی پر جے پور کے تفریحی مقام آمیر لے گیا جہاں اس نے ریشما کو گلا گھونٹ کر مار ڈالا اور اس کی شناخت چھپانے کیلئے بھاری پتھر سے اس کا چہرہ بگاڑ دیا۔

اگلی صبح پولیس کو ریشما کی لاش ملی جس کے بعد انہوں نے ایاز کو حراست میں لے لیا۔

مزید خبریں :