پاکستان
Time 21 جنوری ، 2020

دوستی سے انکار پر ایس ایچ او کی مبینہ طور پر بس ہوسٹس سے بدسلوکی

ایس ایچ او مخدوم پور نے ماں کے سامنے مجھے برہنہ کیا اور ناچنے کا کہا: بس ہوسٹس لڑکی کا الزام— فوٹو:فائل 

خانیوال میں دوستی سے انکار پر اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) نے مبینہ طور پر بس ہوسٹس لڑکی کو بدسلوکی کا نشانہ بنادیا۔ 

مخدوم پور کی رہائشی لڑکی بس ہوسٹس نے ایس ایچ او پر الزام لگاتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ مخدوم پور دوستی کرنے کا خواہشمند تھا اور فحش اور دوستی کرنے کے میسجز بھیجتا تھا۔

بس ہوسٹس لڑکی نے الزام لگایا کہ فحش میسجز افشا ہونے کے خوف کے باعث ایس ایچ او نے اس کے گھر پر چھاپا مارا اور موبائل قبضے میں لینے کے بعد  والدہ کے سامنے برہنہ کرکے ناچنے کو بھی کہا۔ 

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) فیصل شہزاد نے ایس ایچ او کو معطل کرکے ڈی ایس پی صدر کی سربراہی میں معاملے کی انکوائری کا حکم دیا ہے جبکہ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ واقعے کی فرانزک انکوائری بھی کرائی جائے گی۔ 

مزید خبریں :