کھیل
Time 21 جنوری ، 2020

ایک ہاتھ سے محروم گالفر نے 'ہول ان ون' کرکے سب کو حیران کردیا

کینیڈا سے تعلق رکھنے والے لورینٹ ہرٹباس پیدائشی طورپردائیں ہاتھ سے معذور ہیں— فوٹو:فائل

ایک ہاتھ سے محروم کینیڈین امیچر گالفر لورینٹ ہرٹباس نے ہول ان ون (ایک  اسٹروک میں گیند ہول میں پہنچاکر) کرکے سب کو حیران کردیا۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہونے والے پروفیشنل گالفرز ایسوسی ایشن (پی جی اے)  ٹور میں کینیڈا کے ایک ہاتھ سے محروم گالفر لورینٹ ہرٹباس نے  چوتھے ہول پر 151 یارڈز کی شاٹ لگائی جو سیدھی ہول میں  پہنچ گئی۔

گالفر لورینٹ ہرٹباس کےاس کارنامے کو دیکھ کر وہاں موجود پروفیشنل گالفرز بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔

واضح رہے کہ کینیڈا سے تعلق رکھنے والے لورینٹ ہرٹباس پیدائشی طورپردائیں ہاتھ سے معذور ہیں۔

 لیکن  انہوں نے معزوری کو اپنی کمزوری نہیں بنایا اور بھرپور انداز میں اپنے کھیل کو جاری رکھا۔

لورینٹ ہرٹباس کے مطابق وہ 11 سال کی عمر سے گالف کھیل رہے ہیں جب کہ وہ ہاکی اور  بیس بال بھی کھیلتے رہے ہیں۔

مزید خبریں :