پاکستان
Time 22 جنوری ، 2020

دنیا بھر میں خواتین اربوں گھنٹے بلا معاوضہ دوسروں کی نگہداشت میں صرف کر رہی ہیں

دنیا میں خواتین اربوں گھنٹے بلا معاوضہ دوسروں کی نگہداشت میں صرف ہو رہیں: رپورٹ—فوٹو بشکریہ آکسفام پاکستان

معاشرے سے غربت کے خاتمے اور عوام کو خودمختار بنانے کے لیے کام کرنے والی  بین الاقوامی تنظیم آکسفام نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ دنیا بھر میں خواتین اربوں گھنٹے بلا معاوضہ دوسروں کی نگہداشت میں صرف کرتی ہیں۔

آکسفام نے بلامعاوضہ نگہداشت کرنے والی گھریلو خواتین سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق دنیا میں خواتین اربوں گھنٹے بلا معاوضہ نگہداشت یعنی دوسروں کی دیکھ بھال کرنے میں خود کو صرف کر رہی ہیں۔

سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ خواتین گھریلو نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اور گھریلو خواتین ہی  دنیا کی سب سے غریب ورکرز ہیں۔

آکسفام رپورٹ—

رپورٹ میں بیان کیا گیا ہے کہ دنیا میں خواتین اور لڑکیاں بلامعاوضہ اربوں گھنٹے دوسروں کی نگہداشت میں لگا رہی ہیں، ان خدمات کو ہنرمند کاموں کی فہرست میں شامل ہونا چاہیے۔

آکسفام کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلا معاوضہ نگہداشت کے کام کے باعث 42 فیصد خواتین ملازمت نہیں کرتیں، ایسی خواتین کو معاوضہ ملنا چاہیے جو ان کا حق ہے۔

آکسفام رپورٹ—

اس حوالے سے آکسفام پاکستان کے ڈائریکٹر  محمد قزلباش کا کہنا ہے کہ گھریلو بلامعاوضہ نگہداشت کی اجرت نہ دینا صنفی اور معاشی عدم مساوات ہے، حکومت پاکستان نسوانی انسانی معشیت قائم کرنے کے لیے اقدامات کرے۔

انہوں نے تشوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  امیر غریب کا بڑھتا فرق نہ روکا گیا تو خواتین پربہت زیادہ معاشی بوجھ پڑےگا۔

مزید خبریں :