کھیل
Time 22 جنوری ، 2020

شعیب اختر اپنے ساتھ دوڑنے والے بچے کو پیسے کیوں دیتے ہیں؟

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر کھلاڑی شعیب اختر—فوٹو فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر کھلاڑی شعیب اختر نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نےبتایا کہ ان کے ساتھ ایک بچہ روزانہ پارک میں دوڑ لگانے آتا ہے جس کے بدلے وہ اسے پیسے دیتے ہیں لیکن وہ بچہ ہے کون؟

شعیب اخترنے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پرایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے ان غریب بچوں کے حوالے سے پیغام دیا جو روٹی کی تلاش میں مانگنے کے عادی ہوجاتے ہیں۔

شعیب اختر نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ ان کا ایک ٹریننگ پارٹنر ہے جو روز صبح ان کے ساتھ پارک میں دوڑ لگانے آتا ہے۔

دراصل شعیب اختر کا یہ پارٹنر ایک بچہ ہے جو ڈرائنگ کی کتابیں فروخت کرتا ہے لیکن روز صبح ان کے ساتھ بطور پارٹنردوڑ لگاتا جس کے سبب وہ اسے معاوضہ بھی دیتے ہیں۔

شعیب اختر نے ایسے غریب بچوں کے حوالے سے پیغام دیا کہ ہمیں بچوں کو سِکھانا چاہیے کہ پیسے کوئی کام کرکے اور محنت سے کمائے جاتے ہیں ۔

آخر میں شعیب اختر نے واضح بھی کیا کہ انہیں مفت کھانا فراہم نہ کریں یعنی کہ ایسے بچوں کو بتایا جائے کہ کام کرکے کمایا جاتا ہے۔

مزید خبریں :