پاکستان
Time 24 جنوری ، 2020

کراچی کے پوش ترین علاقے سے گدھوں کے سر اور آلائشیں برآمد

کراچی کے پوش ترین علاقے کلفٹن سے گدھوں کے سر اور آلائشیں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق کلفٹن میں ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب کچرا کنڈی سے تین گدھوں کے سر اور آلاشیں ملی ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نامعلوم افراد مبینہ طور پر ذبح کیے گئے گدھے کے سر اور آلائشیں پھینک کر گئے۔

کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی صفائی والی گاڑی گدھوں کے سر اور آلائشیں اٹھا کر لے گئی۔

مزید خبریں :