پاکستان
Time 25 جنوری ، 2020

کراچی میں گدھوں کے سر اور باقیات پھینکنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو موصول

کراچی کے پوش ترین علاقے کلفٹن سے گدھوں کی باقیات پھینکے جان کی ویڈیو موصول ہوگئی۔

گزشتہ روز کلفٹن میں ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب کچرا کنڈی سے تین گدھوں کے سر اور آلاشیں ملی تھیں جنھیں بعدازاں صفائی کے محکمے سے تعلق رکھنے والے افراد گاڑی میں ڈال کر ساتھ لے گئے تھے۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ نامعلوم افراد مبینہ طور پر ذبح کیے گئے گدھوں کے سر اور آلائشیں پھینک کر گئے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مختلف پہلوؤں سے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ گدھوں کی باقیات ملنے والی جگہ کی مختلف ویڈیوز حاصل کی ہیں جس میں دیکھا گیا ہے کہ ایک گاڑی گدھےکی باقیات پھینکتی نظر آرہی ہے، جس سے ایسا لگتا ہے کہ  گدھے غیر ملکیوں کے لیے ذبح کیے گئے تھے کیونکہ  کچھ غیرملکی گدھے کو گوشت کے لیے ذبح کراتے ہیں۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا تھا کہ موصول ویڈیوز کو دیکھ کر گدھوں کو ذبح کر کے گوشت فروخت ہونے کے امکانات کم معلوم ہوتے ہیں کیونکہ گوشت بیچنے والے ملزمان باقیات کھلے عام پھینکنے کے بجائے دفن کرتے ہیں۔

مزید خبریں :