کینیڈین شہری نے گرما گرم کافی سے بلیوں کی جان بچالی

 کینڈل ڈیوچ نامی شخص نے جب برف میں پھنسے تین بلی کے بچوں کو دیکھا تو فوری طور پر مدد کی—اسکرین گریب/بی بی سی ویڈیو

کینیڈا میں ایک شہری نے برف میں پھنسی بلیوں کو نکالنے کے لیے گرما گرم کافی کا انوکھا طریقہ استعمال کیا۔

البرٹا میں ایک کینڈل ڈیوچ نامی شخص نے جب برف میں پھنسی تین چھوٹی بلیوں کو دیکھا تو انہوں نے ان کی مدد کرنے کا سوچا۔

کینڈل نے دیکھا کہ تینوں بلیوں کی دُمیں برف میں پھنس گئی ہیں جسے انہوں نے کھینچ کر نکالنے کی انتھک کوشش کی مگر وہ ناکام رہے۔

بعدازاں کینڈل کو  بلیوں کی مدد کے لیے انوکھا طریقہ سوجھا اور انہوں نے  بلی کی دموں کو برف سے نکالنے کے لیے گرما گرم کافی کا استعمال کیا۔

انہوں نے برف میں جمی دموں پر  گرما گرم کافی ڈالی، ایک بلی کی دُم فوراً برف سے علیحدہ ہوگئی جب کہ باقی دو بلیوں کی دم پر مزید گرما گرم کافی ڈالنی پڑی۔

ویڈیو میں دلچسپ مناظر دیکھے جاسکتے ہیں کہ کافی ڈالنے کے بعد بلی کی دُم سے برف بھی پگھل رہی ہے اور بلی کے بچے اسے پی بھی رہے ہیں۔   


مزید خبریں :