کھیل
Time 27 جنوری ، 2020

تیسرا ٹی ٹوئنٹی بارش سے متاثر: پاکستان نے سیریز جیت لی، نمبر ون رینکنگ بھی برقرار

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث شروع ہی نہ ہو سکا اور یوں پاکستان نے سیریز دو صفر سے جیت لی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا تاہم بارش کے باعث میچ کا ٹاس بھی نہ ہو سکا۔

پاکستان نے پہلے اور دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلا دیش کو شکست دیکر سیریز میں فیصلہ کن برتری پہلے ہی حاصل کر لی تھی۔

گرین شرٹس نے پہلا میچ شعیب ملک کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت جیتا تھا جب کہ دوسرے میچ میں محمد حفیظ اور بابراعظم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرایا تھا۔

پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے تیسرا میچ جیتنا لازم تھا، میچ برابر ہونے کی صورت میں بھی پاکستان کی ٹاپ رینکنگ برقرار رہنی تھی۔

مزید خبریں :