پاسورڈ لگاتے وقت کی جانے والی عام غلطیاں

فوٹو: فائل

ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے اس دور میں ہم سب کو ہی ہیکرز سے خطرہ ہوسکتا ہے کیونکہ یہ پاسورڈز ہیک کرنے میں مہارت رکھتے ہیں  لیکن کبھی کبھی ہم ہی پاسورڈ ہیک کرنے میں ان کی مدد کردیتے ہیں۔

آپ کو یہ بات سننے میں عجیب لگ رہی ہوگی کہ ہم کیسے کسی ہیکر کی پاسورڈ ہیک کرنے میں مدد کرسکتے ہیں؟ لیکن آج ہم آپ کے اس ہی سوال کا جواب دیں گے جس سے آپ اب احتیاط بھی برتنا شروع ہوجائیں گے۔

آج ہم آپ کو ایسی عام غلطیوں کے بارے میں بتاتے ہیں جوپاسورڈ لگاتے وقت ہم سب کہیں نہ کہیں کر ہی جاتے ہیں، ان کو جاننے کے بعد آپ اب ان غلطیوں کو دوبارہ نہیں دہرائیں گے۔

انتہائی آسان اور عام پاسورڈز

فوٹو: فائل

ہم اپنے موبائل، کمپیوٹر یا آئی ڈیز کہیں بھی ایسے پاسورڈز رکھ دیتے ہیں جو بے حد آسان ہوتے ہیں اور یہی ہماری سب سے بڑی غلطی ہے کیونکہ ان آسان پاسورڈز کو ہیکرز کو ہیک کرنے میں بالکل پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

ہم میں سے بہت سے لوگ اپنے پاسورڈ میں تاریخِ پیدائش یا عام نمبر جیسے 1234 یا کسی برانڈ کا نام رکھ دیتے ہیں جو کہ ہیک ہونا بے حد آسان ہے۔

پاسورڈ میں نمبر اور خاص حروف کا استعمال نا کرنا

فوٹو: فائل

اکثر ہم پاسورڈز میں ’الفابیٹ‘ کا ہی استعمال کرتے ہیں جو کہ ایک غلطی ہے، ہم سب کو اپنا پاسورڈ منفرد اور مشکل رکھنا چاہیے اور اس ضمن میں ہمیں اپنے پاسورڈ میں نمبرز اور خاص حروف کا بھی استعمال کرنا چاہیے جن میں (!@#$%^^&*_+) یہ سب شامل ہیں۔

مختلف ویب سائٹ کے لیے ایک ہی پاسورڈ رکھنا

فوٹو: فائل

ایسا بھی ہم میں سے بہت لوگ کرتے ہیں کہ مختلف ویب سائٹ کے لیے ہم اپنی آسانی کے لیے ایک ہی پاسورڈ رکھ دیتے ہیں، اس طرح کرنے سے ہیکرز کو آئی ڈیز ہیک کرنے میں بے حد آسانی ہوجاتی ہے۔

لمبے عرصے تک پاسورڈ تبدیل نا کرنا

فوٹو: فائل

ہم میں سے اکثر لوگ کام کی وجہ سے یا ذہن سے نکل جانے کی وجہ سے کئی عرصے تک اپنا پاسورڈ تبدیل ہی نہیں کرتے تو ضروری ہے کہ آپ اپنے پاسورڈ کو تبدیل کریں تاکہ آپ اسے ہیکرز سے بچا سکیں۔

بے حد چھوٹا پاسورڈ

فوٹو: فائل

ہم سمجھتے ہیں کہ مشکل اور چھوٹا پاسورڈ ہمارے لیے محفوظ ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے کیونکہ چھوٹا پاسورڈ ہیکرز باآسانی ہیک کر لیتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ آپ کا پاسورڈ 15 اعداد سے بڑا ہو۔

مزید خبریں :