فون دیر سے چارج ہونے کی ایک وجہ آپ خود

فوٹو: فائل

ہمارا فون بہت دیر یا سُست روی سے چارج ہو تو یہ بات ہمیں بہت پریشان کرتی ہے کیونکہ ہمارا فون کا استعمال بھی زیادہ ہوتا ہے اور فون چارجنگ میں تاخیر کی وجہ سے ہمیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

کیا آپ کا فون بھی چارج ہونے میں بہت وقت لگاتا ہے؟ اگر ہاں تو آج ہم آپ کو اس کی وجوہات کے بارے میں بتاتے ہیں کہ کیوں ہمارا فون دیر سے چارج ہوتا ہے۔

چارجر کے کیبل میں مسئلہ

فوٹو: فائل

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ جب ہم نیا موبائل فون خریدتے ہیں تو اس کے ساتھ فون کا اصل چارجر ہوتا ہے جس سے فون کی چارجنگ اچھی ہوتی ہے۔

 اگر ہم اپنے فون میں کوئی دوسرا یا سستا کیبل لگا کر فون چارج کریں گے تو اس سے فون بے حد سُستی سے چارج ہوتا ہے، ساتھ ہی یہ سستے کیبل فون کی بیٹری کی کارکردگی کو بھی متاثر کرتے ہیں۔

خراب یا ٹوٹا ہوا کیبل

فوٹو: فائل

ہمارا فون کا استعمال اس قدر زیادہ ہوتا ہے کہ ہمیں اسے بار بار چارج کرنے کی ضرورت بھی پڑتی ہے، اس طرح ہمارے چارجر کا استعمال بھی بڑھ جاتا ہے اور ایسے میں اکثر چارجر کی کیبل بھی ٹوٹنا بھی شروع ہو جاتی ہے۔

اس طرح کے کیبل سے موبائل فون چارج کرنے سے ہمارا فون انتہائی سُستی سے چارج ہوتا ہے اور بعض اوقات اسے چارج کرنے میں گھنٹوں لگ جاتے ہیں۔

ایسی صورت حال میں ضروری ہے کہ آپ فوراً ایک نیا اور اچھے میعار کا کیبل خریدیں، کیونکہ ٹوٹا ہوا کیبل بے حد نقصان کا بھی باعث ہے، اس سے کرنٹ لگنے کا بھی خدشہ ہے۔

چارجر کا خراب ایڈاپٹر

فوٹو: فائل

جس طرح خراب کیبل کی وجہ سے موبائل فون کی چارجنگ متاثر ہو سکتی ہے بالکل اسی طرح اگر آپ کے چارجر کا ایڈاپٹر خراب ہو گا تو اس سے بھی فون کی چارجنگ متاثر ہو گی کیونکہ ایڈاپٹر ہی موبائل فون کی کیپیسیٹی کے حساب سے اسے بجلی فراہم کرتا ہے۔

پاور سورس

فوٹو: فائل

پاور سورس سے مراد آپ فون کہاں سے چارج کر رہے ہیں، ہم میں سے اکثر لوگ اپنی گاڑیوں، کمپیوٹر یا کسی اور جگہ سے فون چارج کر رہے ہوتے ہیں اور ایسا کرنے سے فون انتہائی آہستہ چارج ہوتا ہے۔

فون چارج کرنے کا سب سے بہترین ذریعہ دیوار میں لگا سوئچ بورڈ ہوتا ہے، دیوار میں لگا سوئچ بورڈ فون کو اسی مقدار میں بجلی فراہم کرتا ہے جتنی اسے ضرورت ہوتی ہے۔

فون دیر سے چارج ہونے کی ایک وجہ آپ خود ہیں

فوٹو: فائل

آپ مانے یا نا مانیں لیکن فون کی سُست چارجنگ کی ایک وجہ آپ خود بھی ہوتے ہیں کیونکہ ہماری ایک بہت خراب عادت یہ ہوتی ہے کہ ہم فون کو چارج پر لگا کر اسے استعمال کر رہے ہوتے ہیں۔

 ایسا کرنے سے ایک تو آپ کے فون کی چارجنگ متاثر ہوگی، اس کے علاوہ آپ کے فون کی لائف بھی کم ہوتی جاتی ہے۔

مزید خبریں :