فلم ’طیفا اِن ٹربل‘ اب نیٹ فلکس پر بھی

فوٹو: فائل

پاکستانی راک اسٹار علی ظفر اور مایا علی کی فلم ’طیفا اِن ٹربل‘ باکس آفس پر شاندار بزنس کرنے کے بعد اب آن لائن اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلکس پاکستان پر بھی آگئی ہے۔

اس حوالے سے فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار علی ظفر نے ٹوئٹر پر اعلان کیا۔

علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’گزشتہ سال دنیا بھر میں ریلیز ہونے کے بعد طیفا اِن ٹربل اب نیٹ فلکس پاکستان پر بھی دستیاب ہے‘۔

دوسری جانب فلم کی مرکزی اداکارہ مایا علی نے بھی اپنے انسٹاگرام کی اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو بتایا کہ بلآخر ’طیفا اِن ٹربل‘ نیٹ فلکس پاکستان پر  آگئی ہے۔

15 لاکھ امریکی ڈالر کے بجٹ میں بننے والی فلم ’طیفا اِن ٹربل‘ 2018 میں ریلیز ہونے کے بعد سے اب تک 22.3 کروڑ کما چکی ہے۔

واضح رہے کہ فلم ’طیفا اِن ٹربل‘میں علی ظفر، مایا علی، جاوید شیخ، فیصل قریشی، محمود اسلم اور نیئر اعجاز نے اہم کردار کیا تھا جب کہ فلم کی ہدایت کاری احسن رحیم نے کی تھی۔

فلم کو لائٹ اینگل پروڈکشن، جیو فلمز، مانڈوی والا انٹر ٹینمنٹ اور ٹیڈ پول فلمز کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :