پاکستان
Time 01 فروری ، 2020

ینگ نرسز نے احتجاج کرتے ہوئے اپنی ہی انچارج کو کمرے میں بند کردیا

لاہور جنرل اسپتال کی ینگ نرسز نے ہیڈ نرس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنی ہی انچارج کو کمرے میں بند کردیا۔

ہیڈ نرس کے خلاف نعرے بازی بھی کی جبکہ ہیڈ نرس کا کہنا ہے کہ انہیں ڈرایا اور دھمکایا جارہا ہے، نرسز غیر ضروری چھٹیاں نہ دینے پر احتجاج کر رہی ہیں۔

جنرل اسپتال کی ینگ نرسز نے چھٹیاں نہ ملنے پر ہیڈ نرس کو کمرے میں بند کردیا اور کام چھوڑ کر احتجاج کیا۔

ینگ نرسز کا کہنا ہے کہ ہیڈ نرس رفعت بیماری یا کسی عزیز کی وفات پر بھی چھٹی نہیں دیتیں جبکہ ہیڈ نرس کا کہنا ہے کہ کسی کو غیرضروری چھٹیاں نہیں دے سکتے، نرسوں نے دھمکیاں دی ہیں، اس ماحول میں کام نہیں کرسکتی ، یہ کہہ کر وہ چھٹی لے کرچلی گئیں۔    

مزید خبریں :